پاکستان سمیت 20 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ

Spread the love

برسلز پریس کلب میں پاکستان سمیت او آئی سی ممالک کے 20 سفیروں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اجتماعی پریس کانفرنس کی اور اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

سفیروں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اسرائیلی جبر سے نجات دلائی جائے اور بین الاقوامی تحفظ دیا جائے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا، وہ اس معاملے پر اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لاشوں کے ڈھیر سے الشفاء اسپتال قبرستان بنتا جارہا ہے، اسپتال میں 600 افراد موجود ہیں۔

ترجمان ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے سڑتی ہوئی لاشوں کو اسپتال سے اٹھا کر دفن کرنے کی اجازت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے لاشیں خراب ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button