سعداللہ سعید)
پنجاب پولیس کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے،ملک دشمن قوتوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ گراں قدر قربانیاں دیں، نامساعد حالات، محدود وسائل کے باوجود عوام اور سماج دشمن عناصر کے درمیان سیسہ پلائی دیوار ہیں، 10ماہ قبل فورس کے انفراسٹرکچر، پروموشنز، ویلفیئر کی بہتری، مثبت نتائج کے لئے اعتماد کے سفر کا آغاز کیا، پولیس سے بڑھ کر ملکی اندرونی سرحدوں، شہریوں کی حفاظت کرنے والا کوئی اور ادارہ نہیں ہے، جرائم کا قلع قمع، بہترین سروس ڈلیوری سے پنجاب پولیس کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانا آپ سب کی ذمہ داری ہے،پولیس کالجز اور سکولز میں ماڈرن پولیسنگ اور سہولیات کے مطابق ٹریننگ نصاب کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ چوہنگ کے ساتھ فاروق آباد، سہالہ، ملتان اور سرگودھا کے ٹریننگ اداروں میں تربیتی سکلز اور سلیبس کو اپ گریڈ کیا ہے، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی طرف سے پاسبان کی سمری منظوری کے بعد جلد ہی 05 ہزار نئی پروموشنز ہونگی، تیزتر ترقیوں اور ویلفیئر اقدامات کا ثمر خوش اخلاقی سے بہترین کارکردگی کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔ رواں سال شہدا اور ڈیتھ ان سروس کلیم کے تحت 1500 ملازمین کے بچوں کو محکمہ میں ملازمت دی گئی ۔رواں سال فورس کی ہیلتھ ویلفیئر پر 250 کروڑ روپے، اگلے سال 350 کروڑ روپے خرچ کر رہے ہیں،پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم پر رواں سال 85 کروڑ روپے، اگلے سال 100 کروڑ روپے سکالرشپ کی مد میں خرچ کریں گے، آئی جی پنجاب نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کے تمام شعبوں میں بہتری لانے پر کمانڈنٹ ڈی آئی جی محبوب للہ کی کاوشوں کو سراہا،آئی جی پنجاب کا سپورٹس و تعمیری سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے لئے 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان،
آئی جی پنجاب نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کے سٹاف اور زیرتربیت افسران کے مسائل سنے، حل کے لئے موقع پر احکامات جاری،ایس پی ایڈمن ڈاکٹر بشری جمیل، ڈی ایس پیز، انسٹرکٹرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،چوہنگ کالج میں پروبیشنر کلاس کورس، انویسٹی گیشن، لیڈی ریکروٹ اور ٹریفک پولیس کے تربیتی کورسز جاری ہیں .