لاہور; کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرنے کا حکم

Spread the love

ہائی کورٹ نے شہر بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سڑک پر 10 لاکھ گاڑیاں ہوں تو 2 لاکھ لوگوں کو لائسنس دیں گے۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ سڑک پر 7.3 لاکھ گاڑیاں چل رہی ہیں، لیکن صرف 1.3 لاکھ کے پاس لائسنس ہیں۔ عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا فرق ہے۔ ٹریفک پولیس اس حوالے سے کیا کر رہی ہے؟ اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ہم نے اپنے لائسنس سنٹرز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 30 کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button