تالاش () تنظیم اساتذہ کے زیر اہتمام ذہین اور قابل طلباء وطالبات کیلئے ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا انعقاد ۔19طلباءوطالبات میں اعزازی شیلڈ اور میڈلز تقسیم کی گئیں ۔
جس کے مناسبت سے تنظیم اساتذہ تحصیل رباط کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول رباط میں ایک ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے نام سے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اساتذہ کرام کے علاؤہ بڑی تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
منعقدہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو میں مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے میٹرک اور ایف ایس سی کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو اعزازی شیلڈ اور میڈلز سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر تنظیم اساتذہ پاکستان کے سابق صدر صاحب زادہ صادق جان ،ضلعی صدر رحمانی ملک اور تحصیل صدر مسلم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ ملک اور قوم کو طلباء کے صورت میں بہترین افراد فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔
تاکہ وہ معاشرے کی کار آمد شخصیت ہونے کیساتھ دین اسلام کی سربلندی کیلئے مجاہد بن کر رہے ۔تنظیم اساتذہ کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے دوران یتیم بچوں کو سکول بیگز،یونیفارم اور کاپیاں دئیے گئے۔
جبکہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو تقریب کے اختتام پر تنظیم اساتذہ کے ضلعی صدر رحمانی ملک کو محکمہ تعلیم سے سبکدوشی پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا ۔