طلباء حقوق کے حصول کیلئے دورہ گورنر خیبر پختونخوا پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ,اسلامی جمعیت طلبہ

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے)

ملاکنڈ یونیورسٹی مسائلیستان بن چکا ہے ۔طلباء حقوق کے حصول کیلئے دورہ گورنر خیبر پختونخوا پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔رومان ایوب ودیگر کا خطاب ۔۔۔۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ دیر لوئر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات رومان ایوب خان اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے ناظم حافظ حنیف اللہ ،سلمان یوسف ،سراج الحق اور احمد ذادہ ودیگر نے مشترکہ طور پر میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے مزید کہا

کہ ملاکنڈ یونیورسٹی مادر علمی کے بجائے بدعنوانیوں کا کارخانہ بن کر طلباء وطالبات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جارہا ہے ۔

ہر ڈیپارٹمنٹ بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔کوئی پرسان حال نہیں ۔

وی سی بےتاج بادشاہ بن کر یونیورسٹی کو زوال سے ہمکنکار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

اردو اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں فیکلٹی ممبر اور سٹاپ نہیں ہے ۔سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کونسل سے رجسٹر نہ ہو نے کی وجہ سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات ڈگریوں کیلئے ترس رہے ہیں ۔

سکالر شیپ بد عنوانی اور کرپشن کی نظر ہورہے ہیں ۔

طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔

بٹ خیلہ میں قائم کردہ کیمپس کو ناقص انتظامی امور پر ختم کیا گیا ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سال میں دو مرتبہ کانووکیشن کرنا وی سی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے ساتھ وی سی بشمول یونیورسٹی انتظامیہ ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کے حل کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا ۔تو ہم دورہ گورنر کے موقع پر طلباء حقوق کے حصول کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے ۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button