جمہوریت کا حسن شفاف انتخابات میں ہے اداروں کو ووٹ کی طاقت کا احترام کرنا ہوگا۔
جس کو لاڈلا بنا کر لایا گیا ہے اس نے پہلے بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ضلع بونیر تحصیل گدیزی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
کہ ایک بار پھر نواز شریف کو لاڈلا بنا کر لایا گیا ہے اور ان کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اے این پی عوام کے علاؤہ کسی طاقت اور مہرے کو نہیں مانیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طاقت ور حلقے اس بار عوام کے رائے کی توہین کا کوشش نہ کریں اور صاف شفاف انتخابات کروائے کیونکہ جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوتے تب تک ملک میں حوشحالی نہیں آسکتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاٹھی بندوق اور زبردستی کی طاقت نہ کبھی مانی ہے نہ مانیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جو لوگ خود کو ٹکر کے لوگ کہتے تھے اب اس کا کوئی نام و نشان نہیں ہے اور سارے بھاگ گئے ہیں۔ ورکرز کنونشن سے صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی سردار حسین بابک ،پی کے 25 امیدوار صوبائی اسمبلی آفسر خان ، امیدوار برائے قومی اسمبلی رؤف خان و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔