عمائدین علاقہ لٹکوہ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان سے ان کے آفس میں ملاقات
علاقہ لٹکوہ میں نکاح کو آسان بنانے کے لئے شادی بیاہ کے موقع پر غیر شرعی اور غیر ضروری رسومات پر مکمل پابندی لگانے کے لئے قرداد پیش
لوئر چترال کے علاقہ لٹکوہ کے معتبرات / عمائدین نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اپنے علاقے میں نکاح کو آسان بنانے کے لئے شادی بیاہ کے موقع پر غیر ضروری و غیر شرعی رسومات پر پابندی لگانے کے حوالے بات چیت کی ۔
عمائدین علاقہ نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو بتایا کہ معتبرات علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ معاشرے میں نکاح کو آسان بنانے کے لئے غیر ضروری رسومات جن میں لڑکی والوں سے جہیز کا مطالبہ, بیل, بندوق اور دیگر فضولیات پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ لوئر چترال پولیس عمائدین علاقہ اور عوام کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور معاشرے کی بہتری کے لئے عوام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گا۔
چترال کے لوگ انتہائی شریف ,امن پسند اور قانون کا احترام کرنے والے ہیں
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پورے چترال میں ان غیر ضروری رسومات پر پابندی لگاکر نکاح کو عام اور آسان بنایا جائے اس انتہائی کام پر لوگوں کو متفق کرنے پر علاقہ عمائدین خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس