میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتارکرلیا

Spread the love

راولپنڈی(امتثال بخاری سے)وارث خان پولیس نے ایک کارروائی کے دوران میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتارکرلیا،دو مسروقہ موبائل اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمدکرلیا،گینگ کی ارکان میٹروبس پر سوار ہوکر دیگر خواتین کے ساتھ واردات کرتی تھیں، لیڈی گینگ کا ٹارگٹ میٹروبس پر سوار ہونے والی خواتین ہوتی تھیں، لیڈی گینگ کی گرفتار ارکان کی شناخت مریم، مختیاراں اور صنم کے نام سے ہوئی، گینگ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، لیڈی گینگ نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مطلوب و متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم کی ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم کو شاباش دی،ایس پی راول کے مطابق ملزمہ گینگ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

دوسری جانب صادق آباد پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے 02رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتارکرلیا،چوری شدہ 11 موٹرسائیکل برآمدکرلیا،گرفتار ملزمان میں علی احمد اورمحمد امتیاز شامل ہیں ،برآمدہ شدہ موٹر سائیکل قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے، ایس پی راو ل کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button