شرینگل(تحصیل رپورٹر)دیربالا تحصیل لرجم کے پرائمری سرکاری سکولوں کے سالانہ مقابلے اختتام پزیر ہوئے مختلف سکولوں کے بچوں نے قرت، حمد، نعت، ملی نغمہ اور تقاریروغیرہ میں حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں ایس ڈی ای او لرجم عجیب اللہ، اے ایس ڈی ای او لرجم ارشاد اور وی سی چیئرمین حاجی عبداللہ مہمان خصوصی تھے۔
اپنے خطاب میں ایس ڈی ای او لرجم عجیب اللہ نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں سلیبس کا حصہ ہے۔جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ آج بچوں کی پرفارمنس دیکھ بہت متاثر ہوا ۔
اساتذہ کرام نے بڑی محنت سے بچوں کو سالانہ مقابلوں کے لیے تیار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بچوں کی صحیح رہنمائی کریں۔ تاکہ بچے اس ملک کی کارامد شہری بن جائے۔
وی سی چیئرمین حاجی عبداللہ نے کہا کہ سرکاری پرائمری سکولوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں بڑی تبدیلی ائی ہیں۔جس کا عملی نمونہ اج پیش کیا گیا۔ بچوں نے جو کارکردگی پیش کی اس کا سارا کریڈٹ اساتذہ کو جاتا ہے کہ انہوں نے محنت بچوں کو اس مقابلے کے لیے تیار کیے ہیں۔ان کا کہناتھا۔کہ ہم آگے بھی امید رکھتےہیں کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنے بچوں پر توجہ دینگے۔