قائم مقام وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ بیمار سرکاری اداروں کی وجہ سے ملکی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں سے متعلق نئی پالیسی آئی ایم ایف کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز: وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس پالیسی پر کام ہو رہا ہے، حکومت نے مقامی سطح پر مہنگے قرضوں سے نجات حاصل کر لی ہے۔ شمشاد اختر نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو ماہ میں معیشت کے استحکام کے لیے سخت محنت کی، آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل کیا۔