تالاش (حبیب محمد خٹک سے)
گرین فنانسنگ ،شجر کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ڈیوا آرگنائزیشن کے اہتمام بلدیاتی نمائندوں کیساتھ خصوصی نشست کا انعقاد ۔
غیر سرکاری تنظیم ڈیوا آرگنائزیشن دیر لوئر کے زیر اہتمام ان کے دفتر تالاش میں تحصیل کے سطح پر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ایک نشت ہوا ۔
جس کا مقصد گرین فنانسنگ ،شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوع پر موثر انداز میں نشت کے دوران گفت و شنید کرنا تھا ۔
اس اہم اور خصوصی نشست میں تحصیل تیمرگرہ کے چیئرمین مفتی عرفان الدین،ڈائیریکٹر ایگریکلچر اینڈ ریسرچ اورسابق اے ڈی لوکل گورنمنٹ دیر لوئر نسیم احمد ،اورتحصیل بھر کے ویلج کونسل چیئرمینوں علی اصغر ،رحمن زادہ ،سردار علی ،جمال حسین ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
منعقدہ خصوصی نشست کے ابتداء میں پروگرام منیجر محمد اسد نے ڈیوا آرگنائزیشن کا تعارف کرنے کے ساتھ منعقدہ نشست کے متعلق ایجنڈا رکھ دیا ۔
جس کے بعد نشست کے دوران کافی موثر انداز میں گرین فنانسنگ،شجر کاری اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے موضوعات زیر بحث لائے گئے۔
خصو نشت کے دوران نسیم احمدودیگر نے گرین فنانسنگ ،شجر کاری اور موسمیاتی تبدیلیوں پر سیر حاصل گفتگو کی ۔
جبکہ تحصیل چئیر مین مفتی عرفان الدین نے شجر کاری مہم کے دوران پھلدار درختوں کو لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ماحولیاتی فوائد کیساتھ معاشی بھی حاصل کی جاسکتی ،اور زرعی زمینوں کو کاشت کاری کیلئے بچانے اور محفوظ کرنے کے خاطر میدانی علاقوں کے بجائے پہاڑی علاقوں میں آبادکاری کے رجحان پر بحث کی ۔
مفتی عرفان الدین نے ڈیوا آرگنائزیشن کے زیر انتظام شجر کاری مہم ،گرین فنانسنگ اور موسمیاتی جیسے مہمات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ڈیوا آرگنائزیشن کے خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ مالی بجٹ میں ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ گرین فنانسنگ ،شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی لانے کی مناسبت سے فنڈ مختص کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی ۔۔۔