کاٹلنگ (فیضیاب خان)کاٹلنگ! بائیزئی اصلاحی جرگہ نے کاٹلنگ مین شاہراہ پر کام کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج، گورنر ہاوس کے سامنے دھرنے کی دھمکی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ ناقابل قبول، بجلی کی اوور چارچنگ ظالمانہ ہے ۔
اس لئے اس سے اجتناب کیا جائے ۔ بائیزئی اصلاحی جرگہ کا ہنگامی اجلاس میئر کاٹلنگ مفتی حماد اللہ یوسفزئی کے دفتر میں سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ رحیم خان باچہ کے صدارت میں منعقد ہوا ۔
جن میں صدر عنایت خان ، پیر بہادر سید ، اقبال متہ خیل، حاجی مومن خان، حاجی خانفراز خان ،تاج ملوک، ڈی ار سی چیئرمین گل فراز خان، مولانا ظاہر شاہ اور دیگر نے شرکت کرکے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مردان کاٹلنگ مین شاہراہ پر کام شروع ہوا تاہم روڈ کو چیر پھاڑ کرکے کام بند کردیا گیا ہے۔
جس کی وجہ سے آمدورفت میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوںنے نگران حکومت اور گورنر پختونخواہ سے فنڈ ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر ٹینڈر شدہ منصوبے کے لئے فنڈ ز ریلیز نہ کیا گیا تو پھر اصلاحی جرگہ اہل علاقہ کو احتجاج کے لئے گورنر ہاوس لے کر جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ سردیوں کے دوران گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے اہلیان کی زندگیاں اجیرن کردی ہے ۔ اسلئے گیس لوڈ شیڈنگ اور بجلی اوور بلنگ سے اجتناب کیا جائے ۔ تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے ۔