پشاور میڈیکل کالج میں یتیم بچوں کے بہبود کے لیے ایک روزہ رنگا رنگ تقریب

Spread the love

پشاور میڈیکل کالج میں یتیم بچوں کے بہبود کے لیے ایک روزہ رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا اہتمام پشاور میڈیکل کالج ، پشاور ڈینٹل کالج ،رفیدہ نرسنگ کالج کے طلباء ، فیکلٹی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ڈین پشاور میڈیکل کالج اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خالد وقاص، صوبائی صدر الخدمت،طہ ابن جلیل ،بحراللہ خان ۔افتخار احمد ارباب عبدالحسیب نے خطاب کیا۔بچوں اس موقع پر نعت،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔مہمان خصوصی اور پشاور مڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان نے انعامات تقسیم کئے۔تقریب کا مقصد یتیم اور بے سہارا بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر نا اور معاشرے میں ان کے فلاح و بہبود کا احساس بیدار کرنا تھا۔ایک روزہ تقریب میں یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کے جامع طبی معائنے کے ساتھ انکی صحت کی دیکھ بھال کی ضروری مدد فراہم کی گئی۔
تقریب میں یتیم بچوں کی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیت کو نکھارنےکےلئے مختلف قسم کی سرگرمیوں کا اہتمام شامل تھا۔ مختلف کھیلوں جن میں باؤنسی قلعے، کر کرکٹ رسہ کشی، فٹ بال اور چمچ ریس شامل تھے کا انعقاد کیا گیا ۔یہ دن تفریح اور جوش کا ایک خوبصورت امتزاج تھا۔ جب بچے مختلف تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے تو خوشی سے انکے چہروں مسکراہٹیں بکھر گیئں کی اور انکے قہقہے گونج اٹھے ۔تقریب کے اختتام پر مختلف سرگرمیون میں جیتنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button