گورنمنٹ اور نجی ہائی ہائیر سیکنڈری سکولوں کے درمیان سالانہ ڈویژنل سپورٹس مقابلے اختتام پذیر

Spread the love

تیمرگرہ(ہارون خان) ہوگئی،ملاکنڈ ریجن ون میں لوئر دیر کے سکولز چھا گئے،والی بال،بیڈ منٹن،رسہ کشی اور باسکٹ بال کے ڈویژنل چمپئن بن گئے،محکمہ تعلیم صوبہ خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے سالانہ سپورٹس مقابلوں کے بعد ڈویژنل مقابلے لے انعقاد کیلئے ملاکنڈ ڈویژن کو دو ریجن میں تقسیم کیاگیا تھا اپر و لوئر چترال،اپر دیر،باجوڑ اور لوئر دیر پر مشتمل اضلاع کو ملاکنڈ ریجن ون کا نام دیا گیا تھا اس سلسلے میں ضلع دیر پائین میں ان اضلاع کے ڈویژنل سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوگئی ہے،ارگنائزنگ کمیٹی کے دویژنل جنرل سیکرٹری پر نسپل صلاح الدین خان کے مطابق والی بال میں ضلع دیر پائین کے دانش پبلک سکول بیاری نے گندیگار سکول کو شکست دیکر ونر قرار پائی اسی طرح باسکٹ بال میں لویر دیر نے ضلع باجوڑ کو بیڈ منٹن کو لوئر دیر نے دیر بالا کو اور رسہ کشی مقابلہ میں لوئر دیر کے گورنمنٹ ہائی سکول پختونو خادگزی کے ٹیم ونر چمپئن بن گئی صوبائی سطح پر ضلع دیر پائین کے چار مختلف ٹیمیں ملاکنڈ ریجن ون کی نمائندگی کر یں گے،ڈویژنل سپورٹس مقابلوں کے اختتامی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محبوب الہی کے علاوہ اپر و لوئیر چترال باجوڑ دیر بالا اور دیرپائین کے مختلف سکولز کے پرنسپلز،ہیڈ ماسٹر ز،گیمز انچارج،اساتذہ اور شائقین نے شرکت کی،اس موقع پر ڈی ای او محبوب الہی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری پر نسپل صلاح الدین نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button