ویسٹ انڈیز کی رکن ڈومینیکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچوں کی میزبانی سے دستبردار ہو جائے گی۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے وقت پر انفراسٹرکچر تیار نہیں کر سکے، اس لیے وہ اس میگا ایونٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ویسٹ انڈیز کے لیے 7 اور امریکا کے لیے 3 مقامات کا اعلان کیا تھا، ڈومینیکا پہلے راؤنڈ میں سے ایک اور سپر 8 مرحلے کے 2 میچوں کی میزبانی کرے گا۔