دیر پریمیئر لیگ سیزن 2 اور ڈپٹی کمشنر فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فاتح ٹیموں کو انعامات

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) دیر پریمیئر لیگ سیزن 2 اور ڈپٹی کمشنر انٹر ڈسٹرکٹ پراونشل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس دیر بالا کے تعاون سے دیر سپورٹس کمپلیکس میں پچھلے 2 ہفتوں سے جاری دیر پریمیئر لیگ سیزن 2 اور ڈپٹی کمشنر فٹبال ٹورنامنٹ رنگارنگ تقاریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ دیر پریمیئر لیگ سیزن 2 میں ٹوٹل 8 فرنچائزز، یونائٹڈ دیر، کشورہ مارخور، لواری واریئرز، سفاری فائٹرز، کٹورہ کنگز، سکائی لینڈ ہاکس، شاہی ڈریگنز اور کمراٹ ٹایٹنز نے حصہ لیا۔

فائنل میچ لواری واریئرز اور کشورہ مارخور کے درمیان کھیلا گیا جو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد ڈیپنڈنگ چیمپئن لواری واریئرز نے ایک بار پھر جیت لیا۔
ڈپٹی کمشنر فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ الشاھین ریڈ فٹبال کلب اور ٹی ایم اے فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ الشاھین ریڈ نے جیت لیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر دیر بالا  نوید اکبر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اشتیاق، تحصیل چیرمین رفیع اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صدیق اللہ اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button