لویر دیر)
صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین کے خصوصی ہدایت پر
اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان کے زیرِ نگرانی میں ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) اور شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نے قلاگئی منڈا روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف جنرل سٹورز، ہوٹلز، سبزی اور فروٹ فروشانوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دوکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کر دئے گئے۔