نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کی پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔

Spread the love

آج ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کی زیر صدارت میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکل ایس ڈی۔ پی۔اوز ,ایس۔ایچ۔اوز نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

ڈی۔پی۔او نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے ذیل احکامات جاری کئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کریں جس ایس.ایچ۔او نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہیں کی ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجوتہ نہیں ہوگا۔

عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں تمام ایس۔ڈی۔پی۔اوز اور ایس۔ایچ۔اوز اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی پبلک انگیجمنٹ پروگرامز انعقاد کرنے کی ہدایات دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button