تالاش (حبیب محمد خٹک سے) جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام تالاش میں منعقدہ عظیم الشان ورکرز کنونشن میں ہزاروں کے تعداد میں نوجوان شرکت کریں گے جیسے دیر کی سیاست کا روخ تبدیل کر دے گا ۔شیخ اعجاز ارشد
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے ترجمان شیخ اعجاز ارشد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ دیر لوئر میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
شیخ اعجاز ارشد نے مزید کہا کہ
جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام تالاش کے دھرتی پر تاریخ ساز پاور شو کیلئے زور وشور سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ۔
جس کا مقصدآنے والے عام انتخابات 2024 میں جماعت اسلامی کو ہر حلقہ سے کامیاب کراناہے۔دیر کے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔
اسلئے وہ آنے جنرل الیکشن میں بھی جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کرے گا ۔
اور دیر لوئر کے غیور عوام اس بار جماعت اسلامی پر بھروسہ رکھ کر تمام سیاسی پارٹیوں کا قومی اور صوبائی حلقوں پر شکست پاش سے دوچار کریں گے ۔اس بار جے آئی یوتھ دیر لوئر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جماعت اسلامی یہاں کلین سویپ کرے گی ۔کیونکہ یہاں کے عوام تمام سیاسی مداریوں کو خوب آزما چکے ہیں ۔مزید آزمانے کے ضرورت نہیں رہے گا ۔شیخ اعجاز ارشد نے جے آئی یوتھ پرزور دیا کہ وہ آنے والے تالاش ورکرز کنونشن کے سو فیصد کامیابی کیلئے تہہ دل سے جدو جہد کو یقینی بنایا جائے ۔شیخ اعجاز ارشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ تالاش کے سرزمین پر منعقد ہونے والا نوجوانوں کا عظیم الشان ورکرز کنونشن سنگ میل ثابت ہوگا ۔پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے۔