پاکستان کی نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی ضروری نہیں بلکہ ذہنی صحت اور سکون اس سے بھی زیادہ ضروری ہے، وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے اپنے دوستوں میں دیکھا ہے کہ جتنی تیزی سے شادیاں ہورہی ہیں اسی رفتار سے شادیاں بھی ٹوٹ رہی ہیں، آج کل کی شادیاں ذہنی سکون چھین رہی ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں کسی کی شادی ٹوٹتی دیکھتی ہوں تو بہت گھبرا جاتی ہوں، میرے لیے میری ذہنی صحت اور سکون شادی سے زیادہ اہم ہے۔