ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر گرم ہوگئی ہیں، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا بچن کا گھر چھوڑ چکی ہیں۔
بالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے آرہی ہیں اور حال ہی میں امیتابھ بچن نے بھی اپنی بہو کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا ہے۔
ان افواہوں کے درمیان حال ہی میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنے اہل خانہ کے ساتھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ کی بیٹی سہانا خان کے پریمیئر میں دیکھے گئے تھے، جس کے بعد یہ افواہ پھیلی تھی کہ دونوں میں طلاق ہو رہی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔