
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجو ڑمیں ایک بچہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ زور بندر کے لختی ڈیم میں 13سالہ بچہ سلیمان ولد سلیم سکنہ لختی زوربندر ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کی میڈیکل اور غوطہ خور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جسے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرکے ڈیڈ باڈی ریکور کرلیا۔ ریسکیو1122باجوڑ میڈیکل ٹیم نے جسد خاکی کو تحصیل ہسپتال ناوگئی منتقل کردیا۔