![](https://nawaidir.com.pk/wp-content/uploads/2023/12/778111_17350849.jpg)
لاہور آلودگی کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 363 ہے۔
مصنوعی بارشوں کے باوجود پنجاب کا صوبائی دارالحکومت دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا،
شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 363 ریکارڈ کی گئی۔
کینٹ ایریا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 512، مشری شاہ ایریا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 488 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں،
کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔