تحصیل ادینزائی بمقام گاؤں خانپور حجرہ عزیز اللہ خان امیدوار برائے pk15 میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک ورکر کنونشن بتعداد 430/450 افراد منعقد ہوا۔
قابل ذکر ذیل ہیں۔
1؛ مولانا محمد اسماعیل نامزد امیدوار NA7۔
2؛ عزیز اللّہ خان نامزد امیدوار pk15۔
3؛ بشیر محمد خان صدر تحصیل ادینزائی۔
4؛ ابرہیم یوتھ صدر تحصیل ادینزائی۔
5؛ سلطنت یار ایڈوکیٹ سابقہ صدر تحصیل ادینزائی۔
6؛ شاہد خان سابقہ ویلج ناظم چٹ پٹ۔
7؛ فضل معبود صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر وغیرہ شامل تھے۔
کنونشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہو کر بالا قائدین نے یکے بعد دیگرے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اگلا حکومت جماعت اسلامی پاکستان کی ہوگی اور انشاء اللہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ عمل میں لائینگے۔
کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو مشکل حالات سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔
مولانا محمد اسماعیل امیدوار برائے NA7 نے کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج جماعت اسلامی کی کارکنوں نے ثابت کیا کہ آنے والی کامیابی ہماری یعنی جماعت اسلامی کی ہوگی۔
کہا کہ پاکستان لا الہ الااللہ کے نام پر آزاد ہؤا ہے لیکن بدقسمتی سے آج تک لا الہ الااللہ کی نظام کی نفاذ نہیں ہوئی ہے ۔
کہا کہ اپنے لاکھوں شہداء کی خون کی قیمت ادا نہیں کی گئی ہو تو پاکستان کامیابی اور ترقی ممکن نہیں ہے جو کہ اسلامی نظام کی نفاذ ہے
کہا کہ اگر چہ ہر سیاسی پارٹی یہی آواز لگارہی ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ
لیکن یہ نعرہ صرف نعرہ ہی رہی ہے اس کو عملی جامہ کسی نے آج تک نہیں پہنائی ہے جو کہ اپنے ان لاکھوں شہداء کی خون کے ساتھ غداری ہے۔
کہا کہ واحد جماعت اسلامی پارٹی ہے جو پاکستان میں لا الہ الااللہ کی نظام کی نفاذ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
کہا کہ جماعت اسلامی دیانت دار جماعت ہے۔
اسلامی نظام کی غلبہ اور قرآن کی تعلیمات کے تحت نظام ملک میں رائج کرنے کی کوشش جماعت اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس کی مہم جوئی صرف اور صرف قرآن کی بول بالا کی جذبے کے ساتھ کرنے کی تاکید کی ۔
کہا کہ جماعت اسلامی اکیلے جماعت کی نمائندگی نہیں کریگی بلکہ بلا تفریق بہ حیثیت پاکستانی کی خدمت کریں گے۔
کہا کہ اسلامی تعلیمات کے بجائے دوسرے پالیسی اپنانے سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ جس سے تمام پاکستانی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کہا کہ جماعت اسلامی قرآن کی تعلیمات کے روشنی میں بہ حیثیت پاکستانی عمومی طور پر کردار ادا کریں گے۔
یتیموں مسکینوں ، بیواؤں اور ہر غریب کی دہلیز پر ان کے حقوق ان تک پہنچانا جماعت اسلامی کی مجموعی مقصد اور ایک منظم ہدف ہوگی۔
کہا کہ اس کے لیے اکیلے ایم این اے کی کامیابی نہیں بلکہ ایم پی اے کی کامیابی بھی حاصل کرنا ہوگی۔
کہا کہ جماعت اسلامی کی زیلی شاخ الخدمت فاؤنڈیشن نے فلسطین کی مسلمانوں کے لیے بھرپور کوشش کی ہے اور اپنی طاقت و استطاعت سے فلسطین کی مسلمانوں کی امداد کی ہے جو کہ امانت اور دیانت کا نام ہے۔
لہٰذا امانت اور دیانت داری کے لئے جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر دین دنیا کی کامیابی کے لیئے کردار ادا کریں۔
کہا کہ جماعت اسلامی کی کارکن اخلاق و کردار اور اپنی نیک اعمال، دینداری کے ساتھ الیکشن کمپین کی مہم چلانے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔
آخر میں وطن عزیز میں آمن وسلامتی کے ساتھ دین اسلام کی ترویج کے لئے اور فلسطین کی مسلمانوں کے لیے دعا خیر مانگی گئی