لویر دیر) پاکستان تحریک انصاف اپر دیر کے خاتون رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حمیدہ شاہد نے کہا ہے کہ انھوں نے ایک بار پھرپاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے،
پارٹی قائدین نے اعتماد کیا اور ٹکٹ ملا تو پی کے گیارہ دیربالا سے انتخابات میں حصہ لونگی،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے 2018 کے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور بارہ ہزار ووٹ لی تھی اس دفعہ ان کی کامیابی یقینی ہے انہوں نے ٹکٹ کے لیے کوشش شروع کردی ہے
حمیدہ شاہد نے کہا کہ اگر قیادت کی طرف سے ٹکٹ ملا تو بھرپور کوشش کرونگی حمیدہ شاہد پہلی خاتون ہے
جس نے دیربالا میں 2018 کے جنرل الیکشن میں حصہ لی تھی اور اپنی انتخابی مہم بھی بھرپور طریقے سے چلائی تھی