ں تیمرگرہ میں تجارتی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ

Spread the love

لوئیر دیر)بے روز گاری کے خاتمہ کے لئے نوجوانوں کا اپناروزگار اپنانے کا رجحان خوش ائیند ہے موجودہ دورمیں آن لائن کاروبار فروغ پا رہا ہے اور نوجوان تجارتی سرگرمیوں کی جانب راغب ہورہے ہیں

تیمرگرہ میں تجارتی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے نوجوان موبائل فون کو غیر ضروری استعمال کے بجائے تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لا یا جائے

ان خیا لات کا اظہار انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انور الدین، چمبر آف کامرس لوئر دیر کے صدر میاں نور عالم باچا، سابق منیجر نیشنل بینک تیمرگرہ ملک نقشبند خان نے شہیدچوک تیمرگرہ روغانی پلازہ میں او زون کاروباری سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس سے قبل اونرز اظہر حیات خان نے اپنے آن لائن ڈسپوزبل سامان کو ایمپورٹ کرنے، عما رات کے لئے جدید آرٹیکٹرز کے نقشہ جات، کنسٹرکشن وغیرہ شروع کرنے پر تفصیل سے روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بے روز گاری کی وجہ سے بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بڑی تعداد میں بیرون ممالک کا رخ کر رہے ہیں

اس لئے نوجوان سرکاری نوکریوں کی بجائے اپنے کار وبار شروع کریں اور دنیا بھرسے آن لائن تجارت کو فروغ دیں انھوں نے کہا کہ آن لائن کار وبار وقت کا تقاضا ہے اس موقع پر انجمن تاجران تیمرگرہ کے صد رحاجی انوا رلدین اور چمبر صدر میاں نور عالم باچا نے فیتہ کا ٹ کر او زون کا روباری آفس کا افتتاح کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button