
شانگلہ(آفتاب حسین) شانگلہ تحریک انصاف کاشاہپور میں پارٹی قائد عمران خان کی رہائی کے لیے زبردست احتجاجی مظاہرہ اور ریلیاں نکالی گئی جس کی قیادت پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کر رہے تھے۔ زبردست احتجاجی مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل کانا کے علاوہ دیگر علاقوں کے پارٹی ورکر اور سپوٹررز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ منعقدہ احتجاجی مظاہرین میں شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں نہ باغی نہ غدار قیدی نمبر 804۔رہا کرو رہا کرو عمران کو رہا کرو کہ نعرے درج تھے۔اُمت مسملہ کے لیڈر کو بیرونی سازش کے تحت جھوٹے و بے بنیاد مقدمات میں قید کررکھا ہیں۔شرکاء نے مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلیوں کے بعد منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ پی ٹی ائی قائد عمران خان کے خلاف تمام جھوٹے و بے بنیاد مقدمات خارج کر کے ان کی فوری رہائی کی جائے۔ شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت عوامی مینڈیٹ پی ٹی ائی سے چھینا گیا اور فارم 47 کے تحت غیر منتخب لوگوں کو ایوانوں تک پہنچایا گیاجو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی ائی پر انتہائی سخت وقت ایا ان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا مگر وہ عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔ انہوں نے اپنی بھرپور کوشش کی کے پی ٹی ائی کو دیوار سے لگایا جائے مگر عوام نے ان طاقتوں کو مسترد کیا اور پی ٹی ائی کے امیدواروں کو کامیاب کر کے ان تمام قوتوں کو واضح پیغام دیا کہ وہ صرف اور صرف عمران خان کو چاہتے ہیں اور ان کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے۔ ان رہنماؤں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک میں قانون اور ائین کی حکمرانی چاہتی ہے،غیر منتخب لوگوں کو اسمبلیوں میں بٹھانا عوام کے مینڈیٹ کو کچل دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوری طور پر عمران خان کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف تمام تر جالی کیسز کو ختم کیا جائے۔ اس موقع پر ان رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کی فوری رہائی کی جائے بصورت دیگر وہ احتجاجی مظاہروں اور حکومت مخالف تحریک میں مزید تیزی لائیں گے۔ منعقدہ احتجاجی ریلیوں اور احتجاجی مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف ضلع شانگلہ کے صدر لیاقت علی یوسف زئی،تحصیل چیئرمین الپوری وقار احمد خان، سابق ممبر ضلع کونسل ضیاء الرحمن، پی ٹی ائی شانگلہ کے ترجمان قاری اسلام زادہ اور دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور اپنے قائد عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے رہیں۔۔