غزہ کی صورتحال پر اسرائیل اور قطر کے حکام ناروے میں ملاقات کر رہے ہیں۔
اسرائیل اور قطر کے حکام نے ناروے میں ملاقات کی ہے جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اور قطری حکام کی ناروے میں ملاقات ہوئی جس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے نئے معاہدے پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں فریقوں نے یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ موساد کے سربراہ نے قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کی، قطر نئے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں ثالثی کر رہا ہے۔
گزشتہ روز قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ دونوں فریقین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ متعلقہ خبریں