قومی وطن پارٹی نے لوئر دیر کے حلقہ پی کے 14کیلئے نوجوان امیدوار سجاد علی کو انتخابی میدان میں اتار لیا

خصوصی انٹرویو: احسان اللہ شاکر بیوروچیف لوئر دیر

Spread the love

قومی وطن پارٹی نے لوئر دیر کے حلقہ پی کے 14کیلئے نوجوان امیدوار سجاد علی کو انتخابی میدان میں اتار لیا

۔صوبائی کونسل کے ممبر اور نوجوان رہنماء سجاد علی حلقہ پی کے 14سے قومی وطن پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،سجاد علی علاقے میں کافی متحرک ہے اور جوانوں میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں روزنامہ نوائے دیرنے قومی وطن پارٹی کے نامزد امیدوار سجاد علی سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا،

اس موقع پر نامزد نوجوان رہنماء سجاد علی نے اپنے ترجحات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے موقع دیا تو علاقے کی تقدید بدل دیں گے انہوں نے کہا کہ وہ ملاکنڈ پائین سے تعلق رکھتے ہیں اور بچپن سے عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے مدد اپ کے تحت ویلج کونسل ملاکنڈ پائین میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جس میں گلی کوچہ جات اور لنک سڑکوں کی مرمت اور بحالی،نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے جبکہ کئی گراؤنڈ کو اباد کیا ہے

انہوں نے کہا کہ ان کو غریبوں کی مدد کرتے ہوئے بے سہارا خواتین اور یتیم بچوں کی خدمت موقع ملا ہے جس کو عبادت سمجھ کیا ہے انہوں نے کہا کہ منتخب نہ ہونے کی باوجود انہوں نے پارٹی کی مدد سے علاقے میں بجلی کے فراہمی کو ممکن بنایا ہے کئی علاقوں کو بجلی پہنچائی ہے اور کئی علاقوں میں بجلی ٹرانسفرمر کی تنصیب کو ممکن بنایا ہے جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ غریب عوام کی بہتری کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور کئی غریب گھرانے اب انہیں مدد فراہم کررہے ہیں

نامزد امیدوار سجاد علی نے کہا کہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کایہ جذبہ مذید وسیع کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے پارٹی نے ان پر اعتماد کرکے صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیا انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالی کے مدد سے عوام نے انہیں موقع دیا تو ازمائے ہوئے سیاستدانوں کی طرح عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کریں گے بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں گے جو دیگر حلقوں کیلئے مثال ہوگی انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت کی بہترین سہولیات،دور افتاد علاقوں میں بجلی کی ترسیل،گیس کی فراہمی،پینے کے صاف پانی کے فراہمی، سڑکوں کی تعمیر،غریبوں کیلئے مفت علاج کی سہولیات،ہسپتالوں میں بزرگ اور معذور افراد کیلئے خصوصی کاؤنٹر کے قیام، غریب نوجوانوں کیلئے مفت ٹیوشن اکیڈیمی اورنوجوانوں کیلئے سپورٹس کے گراؤنڈکے قیام ان کی ترجیحات میں شامل ہوگی،نوجوان رہنماء سجاد علی کا مذید کہنا تھا کہ لوئر دیر کے عوام نے کئی بڑے سیاستدانوں کو ازماچکے ہیں مگر انہوں نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے اسلئے انہوں نے 2018ء سے عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک یہ خدمت کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین افتاب احمد خان شیرپاؤ کے خیبر پختونخوا کیلئے خدمات کیسی سے پوشید ہ نہیں انہوں نے عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اسلئے وہ بھی ان کے نقش قدم پر چل کر عوامی خدمت کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 14کے عوام زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یہاں کے پسماندگی ان کیلئے بڑی چیلینج ہوگی اور یہ چیلنج انہوں نے خندہ پیشانی سے قبول کی ہے انہوں نے کہا کہ عوام ان پر اعتماد کرکے 8فروری کی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور صحیح قیادت کا انتخاب کریں،قومی وطن پارٹی کے نامز د امیدوار سجاد علی کا مذید کہنا ہے کہ وہ جلد ہی الیکشن مہم کا اغاز کریں گے اور گھر گھر جاکر عوام کو اپنی ترجیحات سے اگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button