ضلع بونیر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

Spread the love

بونیر(بیورو رپورٹ)ملک بھر کی طرح ضلع بونیر میں قومی اسمبلی کے ایک ہی نشست این اے 10 اور صوبائی اسمبلی کے تین نشت پی کے 25.پی کے 26.پی کے 27 انتخابات کے لئے اج 19 دسمبر سے کاغذات نامزدگی وصولی شروع۔

کئی خواہشمند امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور شیڈول کے مطابق کل 20 دسمبر سے 22 دسمبر 2023 تک کاغذ ات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کروائے جا سکیں گے۔

اور 23 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے ناموں کا اعلانیہ جاری کیا جائے گا جبکہ 24 دسمبر تا 30 دسمبر 2023 کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اور اعتراضات لگانے کی صورت میں اپیل 3 جنوری 2024 کو فائیل ہونگے اور ان اپیلوں پر ٹریبونل کا فیصلہ 10 جنوری 2024 کو ائے گا ۔11 جنوری 2024 کو امیدواروں کا از سر نو ترتیب شدہ لسٹ سامنے لایا جائے گا اور 12 جنوری 2024 کو امیدوار اپنا نام واپس لے سکے گا اور 13 جنوری کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 8 جنوری 2024 کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے عام انتخابات منعقد کروائے جائیںگے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر افس ڈگر میں سٹاف مصروف عمل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button