لوئر دیر میں این سی پی گاڑیوں کی پروفائلینگ اندراج میں تیزی

Spread the love

لوئیر دیر) حکومت کی جانب سے این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن کے بعد لوئر دیر میں این سی پی گاڑیوں کی پروفائلینگ اندراج میں تیزی اب تک تقریبا 8ہزار این سی پی گاڑیوں کی پروفالینگ اندراج ہوچکا ہے

31 دسمبر تک اندراج نہ کرانے والے این سی پی گا ڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کا روائی کی جائیگی

ان خیالات کا اظہار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تیمرگرہ لوئر دیر آفس کے اے ٹی او فضل غفور، اور سینئر انسپکٹر وانچارج پروفائیلنگ سنٹر تیمرگرہ محمد وکیل خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ایپیکس کمیٹی کے ہدایات پراین سی پی گاڑیوں کی31 دسمبر تک رجسٹریشن اندراج اور پرو فائیلنگ کرانے کی وجہ سے لوئر دیر میں این سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ اندارج میں تیزی ائی ہے اور 8ہزار سے زائداین سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ اندارج ہوچکی ہے

انھوں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات، گاڑیاں چوری ہونے کی صورت میں چوری شدہ گا ڑیوں کا اسانی سے سراغ لگانے، اور دہشت گردی سمیت مختلف جرائم میں استعمال ہونے والے این سی پی گا ڑیوں کی نشاندہی میں آسانی کے لئے این سی پی گاڑیوں کی پروفالینگ اندراج ناگزیر ہے

انھوں نے کہا کہ این سی پی گاڑیوں کی مفت پروفائلینگ اندراج ہورہا ہے این سی پی گا ڑی مالکان رش سے بچنے کے لئے فوری طور اپنی گاڑیوں کا اندراج یقینی بنا ئے

31دسمبر کے بعد پروفائلینگ اندراج نہ کرانے والے این سی پی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اس لئے این سی پی گاڑیاں مالکان کسی زحمت سے بچنے کے لئے فوری طور پر اپنی این سی پی گا ڑیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button