
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ چھوی متل کے اگلے پراجیکٹ کے سیٹ پر اچانک بالوں میں آگ لگ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھوی متل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ اپنے اگلے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اپنے شوہر موہت حسین کے ساتھ چیٹنگ میں مصروف تھیں۔
اس دوران، چھوی متل کے بالوں میں آگ لگ گئی، جو خوش قسمتی سے ان کے ساتھی اداکار کرن گروور نے محسوس کی، جب کہ اداکارہ کو آگ لگنے کا علم نہیں ہے۔