کمشنر ملاکنڈ ڈویژن: دکھی انسانیت کی خدمت دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی ہے

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے خان ویلفئیر کے خپل روزگار سکیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی ہے۔ خان ویلفئیر آرگنائزیشن کی خدمات دیکھ کر متاثر ہوا۔ان جیسے اور نوجوان آگے آگئے تو معاشرے سے غربت کا خاتمہ ہوجائیگا ۔ تقریب میں سابق نگران وزیر محمد علی شاہ خان، مسلم لیگ ن کے عدنان امیر مقام، خپل کور کے ڈائریکٹر محمد علی، کرام اللہ خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ خان ویلفئیر کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ غرباء کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں ان کیلئے روزگار بناکر انہیں معاشرے کا بہترین فرد بنا رہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہیگا اور آپ کو دیکھ کر اور نوجوان بھی اس کار خیر میں حصہ لینگے، محمد علی شاہ خان، عدنان امیر مقام ودیگر نے کہا کہ خان ویلفئیر بہت بڑا کام کر رہی ہے راشن بھی غرباء کو فراہم کر رہی ہے اور انہیں با عزت روزگار بھی فراہم کر رہی ہے جو بہت بڑا کام ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ ایسے نوجوانوں کو سپورٹ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ جائیں، اس موقع پر خان ویلفیئر ارگنازیشن نے بے روزگار لوگوں کو باعزت روزگار دینے کی سلسلے میں ہتھ ریڑیاں، سلائی مشینیں اور موبائل فوڈ و ویجیٹبل موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں. ارگنازیشن کے صدر ڈاکٹر فرمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد علاقے کے بے رزگار اور مستحق افراد کو خیرات پر مجبور نہیں کرنا ہے بلکہ ان کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرکے اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button