سیدوشریف سوات میں غیر سرکاری ادارے کی جانب سے بجٹ سازی کے حوالے سے منعقدہ سمینار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سیدوشریف سوات میں غیر سرکاری ادارے کی جانب سے بجٹ سازی کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین گل، شمس الہادی، محی الدین نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے سالانہ بجٹ میں عام لوگوں کی ضروریات اور علاقے کی اہمیت بارے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی۔ ہر سال عجلت میں بجٹ بنایا جاتاہے، جس میں عوامی نمائندوں کی رائے نہ ہونے کی برابر ہوتی ہے اس وجہ سے بجٹ کا زیادہ حصہ ضائع ہوجاتاہے۔ سمینار میں محکہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکز سرکاری ملازمین اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر کہا گیا کہ مقامی حکومتوں سے لیکر صوبائی اور قومی بجٹ جوکہ عوام کی ٹیکسوں سے وصول ہونے والے رقم اور عام کے لئے عموما اتنا پیچیدہ بنایا جاتاہے کہ عام لوگ اس کو سمجھ ہی نہیں سکتے عام لوگوں کا خیال ہے کہ سالانہ بجٹ صرف تنخواہوں میں اضافے اور نئے ٹیکس لگانے کا نام ہے مگر یہ صرف ایسا نہیں ہر بجٹ میں عوام کے لئے ترقیاتی مںصوبوں اور دیگر اخراجات کے لئے خطیر رقم مختص کیا جاتاہے مگر عوام کے لئے بنائے گئے منصوبوں میں زیادہ تر عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جاتاہے۔ بجٹ میں خصوصی افراد، بچوں، اقیلت اور خواجہ سراوں کے لئے بھی رقم مختص کیا جاتاہے۔ عام لوگ رائٹ ٹو انفارمیشن کے ذریعے بجٹ بارے ہر سرکاری ادارے سے معلومات لے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button