بونیر کی تاریخ میں پہلی بار, خاتون ڈاکٹر سویرا پرکاش کے کاغذات نامزدگی جمع

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)
فروری 8 سال 2024 کو ہونے والے انتخابات میں بونیر کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈاکٹر سویرا پرکاش نے پی کے 25 بونیر کے جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں اور پی پی پی پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترنے کا اٹل فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر سویرا پرکاش نے پی کے 25 بونیر کے جنرل نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے علاؤہ پختونخوا اسمبلی اور قومی اسمبلی کے مخصوص نشست برائے خواتین کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں اور پی پی پی پی قیادت سے پارٹی ٹکٹ کے لئے پر امید ہے۔اس سلسلے میں جب ڈاکٹر سویرا پرکاش سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پی کے 25 بونیر جنرل نشست اور خیبر پختونخوا اور قومی اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے جانے کی تصدیق کی اور اس بات کو دھرایا کہ پارٹی ھائی کمان کی ھدایات کی روشنی میں پارٹی احکامات بجا لاکر ڈاکٹر سویرا پرکاش عام انتخابات کے میدان میں کھود پڑی ہے اور وہ سب پر امید ہیں کہ عوام اور پارٹی قیادت سالہا سالوں سے خدمت اور پی ڈی ایف صدر اور پارٹی رہنماء کی حیثیت سے انکی قربانیوں کو پزیرائی ملے گی،انشاء اللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button