
ڈویژنل ۔مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) ، جناب عبدالوحید نے ہیلتھ کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
(ڈی۔ایم۔او ہیلتھ) جناب شہاب خان نے ہیلتھ کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ تمام ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات ، ادویات کی فراہمی یقنی بنائیں۔ متعلقہ ہسپتال کا ایم۔ایس خود سرپرائیز وزٹ کریں۔
۔ ایم۔ ایس۔ ڈی۔ ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اضغر کو ہدایات کی کہ منجمنٹ کمیٹی میٹنگ کا انعقاد یقنی بنائیں اور ہسپتال سے جنریٹ ہونے والے ریونیو ہسپتال میں بنیادی صحت سہولیات کی فراہمی پر خرچ کریں خاص کر ایمرجنسی یونٹ میں ادویات اور بنیادی سہولیات کی دستیبابی یقنی بنائیں۔ ہسپتال میں کار پارکنگ کے لئے طریقہ کار اور مناسب جگہ مختص کریں۔
۔ ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتالز اور بی۔ایچ۔یو میں سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں۔ .
۔ طویل عرصے تک محکمانہ چھٹی کے بغیر سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیلتھ سٹاف کے خلاف ای۔ اینڈ رولز کے خلاف فوری کاروائی کریں۔
۔ جہاں ایک میڈیکل ٹیکنیشن ہوان ہسپتالوں کو سٹاف سٹاف مہیا کی جائے۔
۔ 36 گھنٹوں کے بجائے 24 گھنٹے سٹریٹ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کے کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں۔
۔ ہیلتھ کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ جو انکوائیریاں ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
۔ محکمہ ہیلتھ کے سرکاری کوارٹروں میں رہنے والے محکمہ صحت کے سرکاری ملازمین سے ہاوس رینٹ اور کنوینس الاونس کی کٹوتی کی جائے۔ اس حوالے سے رپورٹ مرتب کی جائے۔
میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ولی خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسر جناب کنان پاشہ ،ڈی۔ ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اضغر،ڈی۔ایم۔ایس ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال چکدرہ ڈاکٹر شاہد،
اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کے نمانندہ جناب اسماعیل , جناب قاسم شاہ (ایم۔ڈی۔سی۔اے) جناب مرسلین (ایم۔ڈی۔سی۔اے) نے شرکت کی۔