دیر: پشاور سے چترال جانے والی مسافر وین بے قابو، سات مسافر زخمی

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) پشاور سے چترال والی کوسٹر کوچ گاڑی علی الصبح دیر کے علاقے قولنڈی میں ڈرائیور سے بےقابو ہوکر گرگئی ,سات مسافر زخمی , ریسکیو اہلکاروں و مقامی افراد نے زخمیوں کو ڈی کیو ہسپتال پہنچایا۔ واقعات کء مطابق گذشتہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب پشاور سے چترال جانے والا کوسٹر کوچ دیر کے علاقے قولنڈی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرے کھائی میں گری, اطلاع ملنے مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر حادثے میں 07 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور تین خواتین بھی شامل تھیں ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو موقع ہر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ھسپتال دیر منتقل کردیا۔جبکہ دیگر سواریوں کو چترال دوسرے گاڑیوں میں روانہ کردیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خوش قسمتی سے سیریس زخمی نہ ہونے پر مرہم پٹی اور دیگر علاج کرواکے ہپستال سے فارغ کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button