اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ گوری رنگت والی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دیا جاتا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ جب میں نے اداکاری شروع کی تو مجھے میری گوری رنگت کی وجہ سے طعنہ دیا جاتا تھا۔
ڈرامے کی شوٹنگ اور ماڈلنگ کے لیے رنگت کو ہلکا کرنے کے لیے مختلف کریمیں استعمال کی گئیں۔ میرے لیے سب کچھ بہت عجیب اور تکلیف دہ تھا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر میں سب میلے ہیں اس لیے مجھے کبھی اس کا احساس نہیں ہوا لیکن جب انہوں نے اداکاری شروع کی تو ان کی گوری رنگت کا مذاق اڑایا گیا۔ آج بھی سانولی لڑکیوں کو منفی کردار ادا کر کے سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔