بھاری قرضوں سے نجات کے لیے پالیسی سازوں نے سرکاری پاور پروڈیوسرز کی نجکاری کا مشورہ دیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی سازوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ سرکاری بجلی پیدا کرنے والے اداروں پر غیر ملکی قرضوں کا بھاری بوجھ ہے جس کو کم کرنے کے لیے نجکاری کی ضرورت ہے۔ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے ذرائع نے بتایا کہ جنریشن کمپنیوں پر قرضوں کا بڑا بوجھ ہے جس کو کم کرنے کے لیے ان کی نجکاری کی تجویز دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ریلوے میں 6 ماہ میں 40 ارب روپے کی آمدن
تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے حالیہ اجلاس میں پاور ڈویژن نے کہا کہ کئی چینل ایسے ہیں جو جنریشن کمپنیوں کی نجکاری کو روک رہے ہیں، جب کہ پاور پلانٹ کے نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے کشن ضروری ہے۔