بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے بارے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ کلاسیکی موسیقی سیکھ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے روزانہ ایک گھنٹہ موسیقی کے لیے مختص کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر خان نے کلاسیکی موسیقی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے میوزک ٹیچر کی خدمات حاصل کی ہیں اور وہ روزانہ پریکٹس کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دیا جاتا ہے آمنہ الیاس
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز نے گزشتہ برسوں میں بہت سے مشاغل اختیار کیے ہیں اور وہ ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اداکار اس وقت اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 3 جنوری کو فٹنس ٹرینر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔