اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کی پہلی جھلک

Spread the love

اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کا پہلا جھلک سامنے آگیا۔ بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف کی نئی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کا پہلا جھلک جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان موسیقی کے میدان میں آنے والے ہیں؟

شائقین فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور یہ رواں سال اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اکشے کمار اور ٹائیگر شراف نے انسٹاگرام پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کی، جس میں انہیں ساحل سمندر پر کشتی پر سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کا کیپشن تھا، ‘چھوٹی خوشیوں کے ساتھ اپنے نئے سال کو بڑا بنائیں، ہیپی نیو ایئر’، جب کہ فلم کا ٹائٹل گانا تصویر کے ساتھ بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button