اسلام آباد:آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ ) الیکشن بورڈ کے چیٸرمین قیصر محمود ڈار ، الیکشن بورڈ کے ممبرانج چوہدری محمد اصغر اور سید ذوالفقار شاہ نے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹیAPRNS(رجسٹرڈ ) کے انتخابات کے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوٸے کہا ہے کہ صدر کے عہدہ کیلٸے غلام مرتضیٰ جٹ ،ناٸب صدر کے عہدہ کیلٸے سردار محمد افضل تاجک ،جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلٸے قسور روحانی ،فنانس سیکرٹری کے عہدہ کیلٸے محمد سہیل گنگہوٸی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن کے عہدہ کیلٸے طارق وقاص کامیاب قرار پاٸے ہیں الیکشن شیڈول کے مطابق صدر ،ناٸب صدر ،جنرل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری اور کوآرڈینیشن سیکرٹری کے عہدہ پر ہونے والے انتخابات میں ہر نشست پر صرف ایک ممبر نے کاغزات نامزگی جمع کرواٸے اور انکے مدمقابل کسی بھی دوسرے ممبر نے مقررہ وقت تک اپنے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کرواٸے ،
مزید پڑھیں: وحیدخان تاجک جندول پریس کلب کی صدر منتخب۔
جانچ پڑتال کے مرحلہ میں تمام امیدواروں کے کاغزات نامزدگی درست قرار پاٸے گٸے،حتمی لسٹ آویزاں کی گٸی اور انتخابات کے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے پراسس کو مکمل کیا گیا اورتمام امیدوار کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا شیڈول کے مطابق آج 31دسمبر 2023ء کو کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جارہا ہے اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے