8فروری کو ترازو پر مہر لگا کر اقتدار نیک اور صالح قیادت کے حوالے کردو ۔سراج الحق

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک) وطن عزیز پاکستان پر گزشتہ 77سالوں سے نااہل اور کرپٹ مافیا قابض ہے ۔جو اس ملک اور قوم کو کبھی ترقی اور خوشحالی نہیں دینا چاہتا بلکہ ہمیشہ سے ایک دشمن کا کردار ادا کررہا ہے ۔ اے پاکستان کے باشعور لوگو!اب وقث آیا ہے کہ8فروری کو ترازو پر مہر لگا کر اقتدار نیک اور صالح قیادت کے حوالے کردو ۔سراج الحق
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے جامعہ تفہیم القرآن تیمر کیمپ نمبر 2دیر لوئر میں ایک بڑی دستار بندی وتقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی اور مذہبی پارٹی ہےجو کہ اس ملک کو تمام تر بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،

مزید پڑھیں: سال 2023 کے دوران ضلع بونیر میں ہونے والے حادثات کے اعداد وشمار اور کارکردگی رپورٹ جاری

جماعت اسلامی کے پاس ملک کو چلانے ،ملک کو ترقی اور خوشحالی کے ٹریک پر لاکھڑا کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی موجود ہے ،جماعت اسلامی کا زندگی کے تمام ہائے شعبہ جات میں ذیلی ونگ مصروف عمل ہے ۔جماعت اسلامی کے ساتھ ملک کے اندرونی وخارجی پالسی بہتر انداز میں چلانے کی لئے افراد موجود ہیں ۔اگر پاکستانی قوم نے اس بار ملک بھر کی سطح پر جماعت اسلامی پر ووٹ کی پرچی کی صورت میں اعتماد کیا ۔

 

تو وہ دن دور نہیں میں گرانٹی دے رہا ہوں ۔کہ ملک پاکستان عالم اسلام کا حقیقی معنوں میں قیادت کرنے والا واحد اسلامی جمہوری ویٹو پاور ملک بن جائے گا ۔جو کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کی قیادت کرے گا ۔مرکزی امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہے ۔اور جماعت اسلامی دینی مدارس کا ایک وسیع نیٹ ورک رکھتا ہے ۔جس کی سرپرستی جماعت اسلامی کے فکر سے جوڑے ہوئے جید علماء کرام کررہے ہیں ۔مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جامعہ تفہیم القرآن تیمر کیمپ دیر فارغ التحصیل طلباء کو اسناد دیتے ہوئے جامعہ ہٰذا کے مہتمم شیخ القرآن والحدیث مولانا شاہ حسین کے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہتمم مولانا شاہ حسین کا دینی مدارس کیلئے گران قدر خدمات ہے جسکو میں ہمیشہ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button