چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے خاتون دریائے پنجکوڑہ میں جاگری

Spread the love

واڑی(نمائندہ نوائے دیر) اخاگرام بازار اور ملک آباد کے درمیان چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے خاتون دریائے پنجکوڑہ میں جاگری، ہسپتال میں دم توڑ گئی

 

پولیس کے مطابق حدود تھانہ واڑی بمقام اخاگرام بازار تا
ملک آباد چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے میں مسماۃ شاہین بیگم زوجہ حسین حبیب بعمر قریب 55/56 سال سکنہ اخاگرام ملک آباد دریائے پنچکوڑہ میں گر گئ جس کو زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے واڑی ہسپتال منتقل کردی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی، یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ وضع کردہ معیار پر پورا نہ اترنے والے چئیر لفٹ کو سیل کرکے استعمال کی اجازت نہ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button