الخدمت فاؤنڈیشن دیرپائین کے شعبہ کفالت یتامی ٰ (آرفن فیملی سپورٹ پروگرام) کا اجلاس نائب صدر الخدمت فاونڈیشن دیر پائین رحیم ذادہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں آرفن کیئر کواڈینٹیر حنیف اللہ ایڈمن الخدمت افس رحیم الحق سرکل صدر الخدمت فاونڈیشن تیمرگرہ فہیم الدین اور سنئیر ارفن فیملی سپورٹ پروگرام افسیر اشتیاق احمد نے شرکت کی۔
اجلاس میں زیر کفالت یتیم بچوں اور بچیوں کو تعلیم اور صحت سہولیات کی فراہمی سمیت ان کی ماؤں کی تربیت اور کردارسازی اور ماہانہ سٹڈی سنٹر کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں اور شعبہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شعبہ کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا گیا