نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل زخمی ہونے والے میٹ ہنری بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ کیوی اسکواڈ؛ کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، مارک چپ مین، جوش کلارکسن، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ . ,