کچھ قوتیں ملک میں الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں:سراج الحق

Spread the love

لوئیر دیر) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاہے کہ کچھ قوتیں ملک میں الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں

اگر ملک بچانا ہے تو ائین کے مطابق 8فروری کو بروقت شفاف اور غیر جانبدرانہ الیکشن کرنا ہونگے، اصلاحی معاشرہ کی تشکیل کیلئے علماء پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے وہ منبر و محراب کا استعمال کرکے اقامت دین نظام رائج کرنے میں کردارادا کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ احیاء العلوم بلامبٹ میں 18واں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری اور ادارے کے مہتم مولانا کلیم اللہ فاروقی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر 480فضلاء و فاضلات کی دستار بندی بھی کی گئی سراج الحق نے کہاکہ ایک وقت تھا کہ قران وسنت کی دین کی تعلیم کے حصول مشکل تھا لیکن اب گاؤں اور ہر محلے میں دینی تعلیم کے فروغ ہورہی ہے جو کہ خوش ائندہ ہے انھوں نے کہاکہ قران وسنت میں انسانیت کی رہنمائی موجود ہے جبکہ مغربی نظام کفری اور سودی کے تحت چل رہی ہے،

سراج الحق نے کہاکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کو فلسطینوں کے نسل کشی کیلئے 14بلین ڈالر ز امداد دیکر اسرائیل مزائل اور بارود کا بارش کرکے ہزاروں بچوں،خواتین سمیت فلسطینوں کو شہید کر دیا،جبکہ بدقسمتی یہ ہے کہ 58اسلامی ممالک اور پونے دوارب مسلمان خاموش تماشائی بن چکے ہیں اور امت مسلمہ کے حکمرانوں نے بے غیرتی کا چادر اڑھ کر امریکی صف میں کھڑے ہیں،

انھوں نے نگران پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے فلسطین کودو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا بیان افسوسناک اور فلسطینوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے سراج الحق نے کہاکہ گذشتہ روز انھوں نے قطر میں اسلامی تحریکوں کے اجلاس میں شرکت کرکے اسلامی تحریکوں کے قائدین نے امریکہ،اسرائیل اور دیگر اسلام دشمنوں کے خلاف امت مسلمہ کو متحد اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا اتفاق کیا ہے،

انھوں نے کہاکہ دشمن امت مسلمہ کو رنگ ونسل اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرکے اپس میں لاکھڑنے چاہتے ہیں انھوں نے کہاکہ امریکہ اور یورپ میں دجالی نظام رائج ہونے سے مغرب میں انسانیت ختم ہوچکا ہے،

سراج الحق نے کہاکہ ملک سے سودی نظام،بدامنی،مہنگائی کرپشن اور بے روزگاری کا خاتمہ کا واحد راستہ بروقت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات میں ہے انھوں نے ایوان بالا میں 100سینیٹرزکی ایوان میں 11سینیٹرز نے انتخابات ملتوی کرنے کیلئے جعلی قرارداد پیش کی جس کی مذمت کرتے ہیں،11سینیٹرز 25کروڑ عوام کے تقدیر کے فیصلے کرنیکا حق نہیں رکھتے،

سراج الحق نے کہاکہ نگران حکومت جتنا دیر تک رہے ملک مذید مسائل ومشکلات کا شکار رہے گا اور ملک میں کرپشن،ظلم اور جبر کا نظام سے نکالنے کیلئے عوا 8فروری کو جماعت اسلامی کے تراوز کو ووٹ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button