![پی پی پی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7اور پی کے 16کے مرکزی دفتر کا افتتاح](https://nawaidir.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/پی-پی-پی-نے-قومی-اسمبلی-کے-حلقہ-این-اے-7اور-پی-کے-16کے-مرکزی-دفتر-کا-افتتاح.webp)
لوئیر دیر) تیمرگرہ لوئر دیر میں پی پی پی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7اور پی کے 16کے مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیاگیا،
اس حوالے سے یہاں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس مین پی پی پی کے ضلعی صدر اور سابق صوبائی وزیر محمود زیب خان پی کے 16 سے نامزد امیدوار کامران زیب خان،ضلعی سیکرٹری اطلاعات عالم زیب ایڈوکیٹ،ضلعی نائب صدر طاہر خان تحصیل برکت خان کے علاوہ مختلف وولیج کونسل کے چیر مینز اور کارکنوں نے شرکت کی،
اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی صدر محمود زیب خان نے انتخابی مہم کیلئے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا،
تقریب سے پی پی پی کے رہنماؤں محمود زیب خان، نامزد امیدوار کامران زیب خان،عالم زیب ایڈوکیٹ،برکت خان،شیر محمد،عرفان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی
انھوں نے کہاکہ مخالفین الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے اور انشاء اللہ عوام کی ووٹ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے
انھوں نے کہاکہ پی پی پی نے اپنے دور اقتدار میں ضلع دیر پائین میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جبکہ گذشتہ دس سالوں سے یہاں کے عوام کا استحصال کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے
انھوں نے کارکنوں پر زور دیاکہ پارٹی چیر مین بلاول بھٹو زرداری کا منشور گھر گھر پہنچانے سمیت الیکشن میں کامیابی حاسل کرنے کیلئے وویلج کونسل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائے اور نوجوان اور خواتین ووٹرز پر خصوصی فوکس دی جائے۔