پاکستان کے حکمران بھی نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف موثر اواز اٹھانے میں ناکام رہے ہیں:جمعیت علمائے اسلام

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے) جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر حافظ حمد اللہ ضلعی امیر مفتی فضل غفور جنرل سیکرٹری مولانا سعید الرحمن مفکر نے پیر بابا میں طوفان الاقصیٰ کے نام سے منعقدہ بڑی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا کے نام نہاد انسان پسند اور حقوق پرست یو این امریکہ مغرب یورپ اور بدقسمتی سے او ائی سی اور ایٹمی پاکستان کے حکمران بھی نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف موثر اواز اٹھانے میں ناکام رہے ہیں اور اسرائیلی مظالم نے بربریت کی نئی تاریخ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رقم کی ہے اور جب چین اور روس انسانی بنیادوں پر سلامتی کونسل میں اواز اٹھاتے ہیں تو امریکہ اس کو ویٹو کرتا ہے اور پہر بھی انسانی حقوق کی چمپیئن کی دعویدار ہے ۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو فلسطین کی توانا اواز قرار دیا ہے جس نے سخت حالات میں جا کر ہانیا کا ھاتھ تھام کر دنیا کی غیرت کو للکارا اور فلسطین کشمیر افعانستان میں ظلم کے خلاف اواز اٹھایا اور حریت لیڈر یونے کا عملی ثبوت دیا اور جب مغرب نے بقول انکے عمران خان کی شکل میں اپنا ایجنڈا جو گریٹر اسرائیل ہے پاکستان میں پروان چڑھانا چاہ تو سیسہ پلائی دیوار بنا اور جب پارلیمنٹ میں اسلامی و اخلاقی اقدار پر حملے کئے تو ڈٹ کر سامنا کیا اور وہ وقت بھی ایا کہ اب نہ عمران خان نہ پی ٹی ائی اور بلے کا نشان موجود ہے اور سیاست میں مغربی تہذیب اور گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کیا اور اس فتنے ککو ختم کیا۔

انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعیت کے اسلامی اخلاقی جمہوری کردار کو سامنے رکھیں اور ائندہ عام انتخابات میں جے یو ائی کے امیدوار قومی اسمبلی ولی الرحمان پی کے 25 سے مفتی فضل غفور پی کے پی کے 26 سے اسرار اور پی کے 27 سے مولانا ابرار اللہ کو کامیاب کریں اور خصوصیت سے مفتی فضل۔ غفور کا بار بار نام لیا کہ اسلام مسلمان اسلامی قوانین اور اپنے مسائل کے حل کے لئے مفتی کو ہر صورت منتخب کرکے اسمبلی کا ممبر بنائے تاکہ وہ اپنی توانائیاں اور فہم و فراست سے دین کا دفاع اور عوام کی خدمت کرکے سب کے لئے کردار ادا کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button