سوات(بیورورپورٹ)سوات میں رحیم آبادپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 کلو 25 گرام چرس اور 121 گرام آئس برآمدکرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حبیب سید خان نے میڈیا کو بتایا کہ بدوران ناکہ بندی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر سائیکل سوار بدنام زمانہ منشیات فروش گل محمد عرف ٹیٹا ولد محمد زرین ساکن طاہر آباد بنڑ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو 25 گرام چرس برآمد کرلی
جبکہ چھاپہ زنی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم وقاص ولد علی سید کے ملکیتی کانٹا بمقام اینگرو ڈھیرئی کے تہہ خانے سے 121 گرام آئس برآمد کرکے گرفتا رکرلیا ہے ۔